Whatsapp status in Urdu | sad status in Urdu
Whatsapp status in urdu: This post brings some evergreen Urdu status for Whatsapp. It contains pieces of poetry from famous poets as well as the words of wisdom that come from the experiences of people around us.

You must be tired of locating new content on this theme. When you can on this subject you normally find those repeated items around.
Usually, we require posts for our social media accounts and status updates. This post is specifically for the people who understand the Urdu language.
whatsapp status in urdu

دھوپ میں سایہ بنے، تنہا کھڑے ہوتے ہیں
بڑے لوگوں کے خسارے بھی بڑے ہوتے ہیں

بخت کے تخت سے ، یک لخت اُتارا ھُوا شخص
تم نے دیکھا ھے کبھی ، جیت کے ھارا ھُوا شخص؟؟

عجب قیامت کا حادثہ ہےکہ اشک ہے آستیں نہیں ہے
زمین کی رونق چلی گئی ہے اُفق پہ مہر مبیں نہیں ہے

وہ باتیں کھا گئیں مجھ کو
جنہیں میں پی گیا تھا
whatsapp status in urdu | sad status in urdu

محبت اور عبادت بتائی نہیں جاتی بس کی جاتیں ہیں
نفرت بتا رہی ہے محبت غضب کی تھی

مجبوری محبت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے

کسی کی تزلیل سے پہلے خود ذلت
اٹھانے کے لئے تیار رہیں.کیونکہ اللہ
کا ترازو انصاف تولتا ہے
میں اہم تھا……یہی تو وہم تھا
Sad status in urdu

کیا ہوتی ہے تکلیف، کیا ہوتی ہے اذیت، کیا ہوتا ہے ٹوٹنا، وقت سمجھا دے گا تمہیں

تھک گیا تھا سب کی پرواہ کرتے کرتے، جب سے لاپرواہ ہوا ہوں سکون میں ہوں

ہر طوفان آپ کی زندگی کو تباہ کرنے کے لیے نہیں آتا، کچھ طوفان آپکے راستے صاف کرنے کے لیے آتے ہیں

آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو آپ جیسی زندگی جینے کے لیے ترستے ہیں

الفاظ ہی سب کچھ ہیں، دل جیت بھی لیتے ہیں، دل چیر بھی دیتے ہیں

عظیم ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے آنسوؤں کو مسکراہٹ میں بدلنے کا فن رکھتے ہیں

مصیبت کے عالم میں بھی مطمن نظر آؤ اور مشکلات کے باوجود خوش باش رہو

شعور کی پختگی کے لئے غم بہت ضروری ہوتے ہیں
whatsapp status in urdu | sad status in urdu

غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے

اب ذرا تفصیل سے اے قاصدِ خوش رو بتا
اس نے پہلے کیا کہا ، پھر کیا کہا، پھر کیا کہا ؟

گزر گئے کئی موسم کئی رتیں بدلیں
اداس تم بھی ہو یارو اداس ہم بھی ہیں

خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا
جو چھوڑ گیا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا
Whatsapp status in urdu

کون کس کے ساتھ کتنا مخلص ھے فراز
وقت ھر شخص کی اوقات بتادیتا ھے.

اک بوند تھی لہو کی سر دار تو گری
یہ بھی بہت ہے خوف کی دیوار تو گری
Whatsapp status in urdu

کیا ایسے کم سخن سے کوئی گفتگو کرے
جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیں
زندگی ہم ترے ہاتھوں سے نہ مارے جائیں
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں بس گیا پھر تو
کہاں گیا ہے مرے شہر کے مسافر تو
روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیں
در سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں
whatsapp status in urdu | sad status in urdu
نہ منزلوں کو نہ ہم رہ گزر کو دیکھتے ہیں
عجب سفر ہے کہ بس ہم سفر کو دیکھتے ہیں
جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے
لوگ آرام سے سوئے ہوں گے .
Hope this post Whatsapp status in Urdu | sad status in Urdu contains the pieces of writing that you have been looking for. Whatsapp is the world’s famous social media platform with millions of users around the world
People share everyday events via this platform. Whatsapp status in Urdu, sad status in Urdu has brought some of the famous sayings and lines of poetry for you to put as status and share your feelings with your loved ones.