
Abraham Lincoln quotes in Urdu shows the Lincoln thinking ability towards the life and this world. Lincoln spoke on many issues in his life. He is very famous in western world. His quotes are all about on education, slavery, freedom, life democracy and leadership.
In this post I will share you the best Abraham Lincoln quotes which will inspire and motivate you. This is for urdu language lover who can not understand the English language but he want to read about great leaders and authors.
Abraham Lincoln Quotes In Urdu
اکثر لوگ اتنے ہی خوش ہوتے ہیں ،جس
حد تک ان کا خوش ہونے کا ارادہ ہوتا ہے

دنیا کی تاریخ میں کسی ایسے فلاسفر کا
ریکارڈ موجود نہیں جو خوش رہا ہو

آج کا کام کل پر مت ڈالو ،آج کے کام سے بھاگ کے
تم کبھی بھی کل کی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتے

تم چند لوگوں کو کچھ عرصے تک بیواقوف بنا سکتے ہو
اور شاید کچھ لوگوں کو ہمیشہ کیلئے بھی لیکن
تمام لوگوں کو تمام عرصے کیلئے بیواقوف بنانا ممکن نہیں

مجھے وہ آدمی یاد ہے جس نے اپنے ماں باپ کو قتل کر
دیا جب اسے سزا سنائی جانے لگی تو اس
بنا پر رحم کی درخواست کی کہ وہ یتیم ہے

ہر شخص کا ساتھ دو جو راہ راست پر ہے اور
اس سے علیحدگی اختیار کر لو جب وہ غلط راہ اختیار کرے

وہ حکومت جو عوام کی ہو جسے عوام چلائیں اور
جو عوام کی بہبود کیلئے ہو وہ روئے زمین سے کبھی نابود نہیں ہو گی

محنت سرمائے سے برتر ہے اس لئے وہ اس بات
کی حقدار ہے کہ اسکا زیادہ لحاظ کیا جائے

ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ سچائی طاقتور ہے اور
یقین کے ساتھ ہمیں اپنے فرائض سرانجام دینے چاہیے

تم اپنے آپ کو آلودہ کئے بغیر کسی شخص
کو گندی نالی میں دبا کر نہیں رکھ سکتے

صبر کا پھل ضرور ملتا ہے لیکن صرف وہی
پھل جو کسی نے جلد بازی میں چھوڑ دیا

آزادی ایک ایسا لفظ ہے جس کی تعریف مشکل ہے

اگر مزدور نہ ہوتے تو سرمایا دار کبھی جنم نہ لے
سکتا یہ صرف انہی کی محنت کا نتیجہ ہے

مصیبت تو سب انسان برداشت کر ہی لیتا ہے ،کسی کا
کردار اصل میں دیکھنا ہے تو اس کے
ہاتھ میں اقتدار اور طاقت دے کر دیکھو

آزادی چھن جائے تو تمہارے پاس کیا رہ جاتا ہے

کیا میں اپنے دشمنوں کا مکمل خاتمہ نہیں
کر دیتا جب میں انہیں اپنا دوست بنا لیتا ہوں

انجام کار یہ نہیں دیکھا جاتا کہ آپ کتنے سال جیے بلکہ
یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ نے اتنے سالوں
میں زندگی کو کیسے جیا

میں کتابیں پڑھنے کے شوق کے تحت پچاس پچاس میل کا فاصلہ
طے کر کے اپنے دوستوں سے کتابیں مانگ کر لایا کرتا ہوں

مجھے یہ خبر نہیں میرا دادا کون تھا مجھے اگر تشویش
ہے تو صرف یہ کہ اس کے پوتے کو کیا ہونا چاہیے

جہاں تک ممکن ہو کتابوں کا بغور مطالعہ کرو ہر وقت
کام میں منہمک رہو کہ کامیابی کا سارا راز اسی میں پوشیدہ ہے