How To Start a Business in Urdu? Business kaise Shuru Kare in Urdu.

How To Start a Business in Urdu? Business Kaise Shuru Kare in Urdu.Business kaise Shuru Kare in Urdu

کاروبار شروع کرنے سے پہلے ان 10 باتوں کا جاننا بہت ضروری ہے

 کیا آپ کا ارادہ نیا کاروبار شروع کرنے کا ہے مگر آپ و سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کون سا کاروبار شروع کریں اور اپنے سرماۓ کو کس طرح سے انویسٹ کریں کہ آپ کا کاروبار اگلے ہی مہینے منافع دینا شروع ہو جاۓ۔ آپ نے ایسے افراد کو دیکھا ہو گا جو کاروبار شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دنوں میں دولت ان کے قدموں میں ہوتی ہے۔ وہ آخر کیسی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور کونسی ایسی تراکیب لڑاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا ہے۔ ہم آپ کو وہی خاص دس ٹرکس بتانے جا رہے ہیں کاروبار کوئی سا بھی ہو اس کو شروع کرنے سے پہلے ان دس باتوں کو اچھی طرح جان لیں ذہن نشین کر لیں اور پھر کاروبار شروع کریں آپ دیکھیے گا کہ آپ کی دولت کا گراف دنوں میں کتنی بلند سطح پر جاتا ہےBusiness kaise Shuru Kare in Urdu۔ .

1. بزنس کی ابتدا۶

آپ کوئی بھی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں پہلے نمبر پر نیت کرنا ہو گی۔ کوئی بھی کام بغیر نیت کے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا جب انسان نیت باندھ لیتا ھے کہ میں نے اس کام کو کرنا ہے اور ہر حال میں کرنا ہے اور پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو اس کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ لیکن اس کے ساتھ کاروبار میں مشکلات بھی اتی ہیں جن کا ادراک بھی ضروری ہے۔

2. ذاتی کاروباری رجحان

نیت کرنے کے بعد آپ کو اپنا انٹرسٹ آف لیول چیک کرنا ہو گا ۔ آپ کا رجحان کس طرف ہے آپ کون سا ایسا کاروبار کرنا چاہتے ہیں جسے کرتے ہوۓ آپکی دلچسبی بھی برقرار رہے کیونکہ انسان کی دلچسبی جس چیز میں ہوتی ہے وہ اسی چیز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتا ہے اور مستقل مزاجی سے لگا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی دلچسبی سپورٹس میں ہے تو آپ سپورٹس گڈز جیسے کرکٹ بال بیٹ فٹ بال والی بال وغیرہ کی ایکسپورٹ کا کام باآسانی کر سکتے ہو۔

3. مہارت اور ہنر

 دوسری چیز ہنر ہے آپ جو کاروبار شروع کرنا چاہتے ہو کیا آپ خود اس کو بنانے میں ماہر ہو مثال کے طور پر اگر آپ بوتیک شروع کرنا چاہتے ہو تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کپڑے کا ریٹ کیا چل رہا ہے کونسا ٹرینڈ ان ہے۔ فیبرکس کی پہچان سب سے اہم پوائنٹ  ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو سٹیچنگ کے بارے میں بھی اہم معلومات ہونی چاہیے تا کہ کاوبار کرتے ہوۓ کوئی شخص ان معاملات میں آپ کے ساتھ دھوکہ دہی نہ کر پاۓ.

4. مارکیٹ ریسرچ

 آپ کاروبار شروع کرنے سے پہلے اپنی علاقائی یالوکل مارکیٹ کا بھی وزٹ کر لیں کہ جو چیز آپ فروخت کرنے لگے ہیں مارکیٹ میں اس کی کتنی ویلیو ہے اسعلاقے کے لوگوں کا رجحان اس پراڈکٹ کو خریدنے میں کتنا ہے۔ اب اگر آپ ٹھنڈے علاقے میں جا کر لون کے سوٹ بیچیں گے تو آپ سے خریدے گا کون؟ اسلیے کاروبار وہ شروع کریں جس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہو ورنہ آپ کا کاروبار چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو جاۓ گا۔

5.کاروباری لوکیشن

 تیسرے نمبر پر کاروبار کی لوکیشن بے حد میٹر کرتی ہے۔ اگر آپ دودھ دہی کی دکان جنرل یا کریانہ سٹور ڈالنا چاہ رہے ہیں تو آپ کو اس جگہ کا انتخاب کرنا ہو گا جو کہ شہر کےاندرونی علاقے یا پھر رش والے چوک میں واقع ہو۔ کیونکہ کسٹمرز ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو ضروریات زندگی کی چیزیں قریبی جگہوں سے مل جائیں اس کے برعکس اگر کوئی فیکٹری کھولنے کا ارادہ ہے تو اس کے لیے صنعتی علاقے یا رہائشی  علاقے سے دور جگہ کا انتخاب کریں تا کہ فیکٹری کے دھویں سے ماحول آلودہ نہ ہونے پاۓ۔

6. سرماۓ کو انویسٹ کرنا

کاروبار کے لیے رقم سب سے اہم ہے آپ کے پاس جتنا سرمایہ ہے اس سرماۓ کو ہی یوٹیلائز کر کے کاروبار شروع کریں لون لینے سے حتی المکان گریز کریں دوسرے الفاظ میں کاروبار میں بھی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں اور پھر جب آپ کو منافع ہونا شروع ہو تو اس رقم کو کاروبار میں انویسٹ کر لیں۔ اس س آپ قرض اور اس پر سودکی لعنت سے بھی بچے رہو گے۔

7. پراڈکٹ یا ادارے کا نام

 کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کا نام بے حد اٹریکٹو رکھیں تاکہ لوگ نام سنتے ہی اس نام کی کشش سے آپ کی پراڈکٹ کی جانب کھنچتے چلے آئیں ۔ نام ہی ایک ایسی چیز ہے جس کی بنیاد پر اسان باقی معاملات طے کرتا ہے اس لیے نام با معنی اور اسم بامسمی ہو آپ کا کسٹمر نام ہی سن کر یہ سمجھ لے کہ اس نام کی پراڈکٹ کبھی غلط نہیں ہو سکتی

8. لوکل , انٹرنیشنل اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ

نمبر پانچ پر اہم چیز مارکیٹنگ ہے کاروبار شروع کرنے سے پہلے پمفلٹ بینرز ٹولیٹ بورڈز کے علاوہ سوشل میڈیا فیس بک انسٹاگرام ٹویٹر وغیرہ پر اپنی پراڈکٹ یا سروسز جو بھی آپ دے رہے ہیں اس کے بارے میں آگاہی پھلائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی پراڈکٹ میں انٹرسٹڈ ہوں۔ اس کے بعد جب آپ پراڈکٹ مارکیٹ میں لائیں تو وہ ہاتھوں ہاتھ خریدی جاۓ۔

9. صدقہ و خیرات

کوئی بھی کاروبار ہو اسکو شروع کرنے سے پہلے صدقہ و خیرات لازمی کریں اور اللہ کے کلام پاک کی تلاوت کے بعد ہی کاروبار کی بنیاد رکھیں۔ چند غریب لوگوں کو اپنی پراڈکٹ بھی نیک نیتی کے جذبے سے دی سکتے ہیں ۔یقینا انکی دعا سے آپ کا کاروبار پھلے پھولے گا

10. دیانت داری اور سچائی

کاروبار کی عمارت سچائی  اور دیانت داری پر رکھیں۔ اناکو درمیان میں نہ آنے دیں۔ ناپ تول میں کمی نہ ہو ۔ مکمل ایمان داری اور محنت سے کام کریں اپنے کام کو دنمیں کم از کم دس گھنٹے دینے کاعہد کر لیں۔ کسٹمر سے ہمیشہ نرم لہجے میں بات کریں۔ انکی ڈیمانڈز کاخیال رکھیں اور کاروبار کو سنت سمجھ کر ادا کریں کیونکہ تجات نبی پاکﷺ‎ کی سنت مبارکہ بھی ہے۔
 ان سب چھوٹی اور بڑی باتوں  کاخیال آپ کے کاروبار کو چند ہی دنوں میں عرش سے فرش تک لے جا سکتا ہے۔ آپ ان 29 کاروباروں کی لسٹ بھی دیکھ سکتیں جو کہ کوئی بندہ بھی تھوڑے سے پیسوں سے شروع کر سکتا ہےBusiness kaise Shuru Kare in Urdu۔
Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.